• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ،زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے متعدد افراد زخمی

ملتان (سٹاف رپورٹر) زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ، فائرنگ کر نے والے ملازمان فرار ہو گئے ، زرائع کے مطابق بستی جھک بلوچ17کسی کے قریب پلاٹ کو لے کر بلوچ اور ڈوگر برادری میں تنازع چل رہا تھا جس کی وجہ سے گزشتہ روز دونوں گروہوں میں تصادم ہوا اور ڈوگر گروپ کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہوئے جنھیں ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ایک معمولی زخمی کو موقعہ پر ہی طبی امداد دے دی گئی فائرنگ سے زخمی ہوئے والوں میں 35 سالہ اظہر بلوچ ، 18نوید بلوچ، 40سالہ شاکر، 32 سالہ عامر اور 55سالہ اجمل بلوچ شامل ہے جبکہ معمولی زخمی ہونے والے کا نام اختر بلوچ بتایا گیا ہے فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔
ملتان سے مزید