ملتان(سٹاف رپورٹر) تحریک ختم نبوت پاکستا ن کے مرکزی صدر پیر السید محمد انوار الزمان شاہ اور مرکزی چئیرمین پروفیسر پیر محمد شفیق اللہ البدری نے کہا ہے کہ ہم افواج پاکستان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہیں ،جس طرح ہمارے اکابر نے بھار ت کے خلاف افواج پاکستان کا ساتھ دیتے ہوئے اپنی فوج کے ہمراہ جہاد کیا ہم بھی اسی طرح پاک فوج کا ساتھ دینے کیلئے ہر وقت تیار ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ ہم فلسطین اور غزہ کے ساٹھ ہزار مظلوم مسلمانوں کی شہادت پر ظالم و غاصب اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہودیوں نے ہمیشہ کی طرح دنیا کا امن برباد کیا اور اپنے ظالمانہ، غاصبانہ فتنہ سے عالم اسلام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔