• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کباڑ کی دکان میں آگ لگنے سے ایک شخص بے ہوش

ملتان (سٹاف رپورٹر)پرانا سیتل ماڑی تھانہ بدھلہ روڈ کے قریب واقع کباڑ کی دکان میں آگ لگنے سے ایک شخص بے ہوش اور متعدد افراد کو بروقت ریسکیو آپریشن شروع کر کے بچا لیا گیا بتایا گیا ہے کہ رات گئے پرانا سیتل ماڑی تھانہ کی حدود میں کباڑ کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دیکھتے دیکھتے دکان سے ملحقہ عمارت بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئی دھواں کے باعث ایک شخص بے ہوش ہوگیا جسے ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ عمارت میں پھنسے ہوئے چار افراد کو بھی عمارت سے نکال کر30منٹ کی فائر فائٹنگ کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔
ملتان سے مزید