ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ستھرا پنجاب مہم کے سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری، ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے عوامی شکایات کے ازالے کے ضمن میں کارروائی کرتے ہو ئےوہاڑی روڈ ناز سینما،ولائیت آباد،ٹمبر مارکیٹ گرین بیلٹ سے بجری سٹالز کو جزوی کلیئر کروا دیا جبکہ نیو سبزی منڈی چوک،پیراں غائب روڈ،باغ حسین چوک،باقر آباد پلی و چوک کمہاراں کے اطراف روڈ سائیڈز کو تجاوزات سے کلیئر کروا دیا۔