• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

40 لاکھ روپے مالیت کی ریلوے زمین واگزار

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریلوے ملتان ڈویژن کا قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، ریلوے سٹیشن دریا خان کے نزدیک40لاکھ روپئے مالیت کی ریلوے زمین واگزار کروا لی گئی، تفصیل کے مطابق ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن ذوالفقار شیخ کی سربراہی میں ریلوے انتظامیہ ملتان ڈویژن ریلوے کلومیٹر نمبر 20-220/8نزد ریلوے اسٹیشن دریا خان ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن کیا ،آپریشن میں10 مرلے کمرشل ریلوے اراضی مالیتی 40 لاکھ روپے وا گزار کرائی گئی۔ ۔ اس موقع پر ڈی ایس ریلوے ملتان ذولفقار علی شیخ کا کہنا تھا کہ ملتان ڈویژن میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ 
ملتان سے مزید