ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں۔، فوڈ سیفٹی ٹیم نے امجد ٹاؤن بوریوالا میں بیکری پر کارروائی، 1800بدبودار اور خراب انڈے تلف اوربیکری کی اصلاح تک پروڈکشن بندکردی گئی ،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خراب انڈوں کو بیکری آئٹمز کی تیاری میں استعمال کیا جانا تھا۔ پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بھرمار اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے بدبودار اور خراب انڈے موقع پر تلف کردیے۔قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر بیکری یونٹ مالکان کو بہتری تک کام سے روک دیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک کی تیاری میں خراب انڈوں کا استعمال جرم ہے۔