ملتان (سٹاف رپورٹر) قانون دان ضیاء الرحمن سندیلہ کی جانب سے وزیراعلی ٰ پنجاب ، وزیر صحت ،چیف سیکرٹری پنجاب ،سیکرٹری صحت ودیگر متعلقہ حکام کو شکایتی خط بھجوایا گیا ہے ، جس میں ڈائریکٹر جنرل نرسنگ کے خلاف سنگین الزامات لگائے گئے ہیں اور ان الزامات کی تحقیقات کرانے اور انہیں معطل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ، لیٹر میں الزام لگایا گیا کہ انہوں نے من پسند امیدوار کو نرسنگ کونسل کے انتخابات میں کامیاب کرانے کے لیے35 نرسنگ افسران میں سے19کو معطل جبکہ16کو بچایا ،اسی طرح مذکورہ افسر جنوبی پنجاب میں تین نجی نرسنگ کالج بھی چلا رہی ہیں۔