ملتان (سٹاف رپورٹر) ماہر تعلیم، محقق اور مذہبی سکالر پروفیسر ڈاکٹر سید افتخار علی گیلانی دو ہفتہ کے مطالعاتی دورے کے بعد اسلام آباد سے ملتان واپس پہنچ گئے، اپنے قیام کے دوران انہوں نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی شریعہ اکیڈمی میں قانون و دستور پاکستان اور بین الاقوامی قوانین سے متعلق لیکچرز اور سیمینارز میں شرکت کی،انہوں نے دو بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت کی، جن میں رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں ان کا تحقیقی مقالہ بھی شامل تھا، علاوہ ازیں انہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل، شریعت کورٹ، ادارہ تحقیقات اسلامی، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، پیر مہر علی شاہ زرعی یونیورسٹی راولپنڈی، اور دیگر نمایاں تعلیمی و تحقیقی اداروں کے دورے کیے۔