• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو تباہی کے راستے کا انتخاب بہت مہنگا پڑے گا، محسن نقوی

اسلام آباد(طاہر خلیل ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کو تباہی کے راستے کا انتخاب بہت مہنگا پڑے گا، سیاسی اکابرین بھارت کی ممکنہ جارحیت کے قومی ایشو پر متحد ہیں، بھارت کسی بھول میں نہ رہے، پاکستانی قوم اور مسلح افواج یکجان ہیں، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز ایم کیو ایم کے چیئرمین و وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کے موقع پر دونوں وزراء نے پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

ملک بھر سے سے مزید