• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش کی فوج نے جنگ کی تیاری شروع کر دی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

اسلام آبا د (صالح ظافر) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران بنگلہ دیش جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔ بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے فارمیشن کمانڈروں کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بنگلہ دیش کی نیشنل سیکیورٹی انٹیلی جنس (این ایس آئی) کے سینئر حکام کی تین رکنی ٹیم برطانیہ کے دورے پر روانہ ہوگئی ہے جہاں یہ ٹیم برطانوی انٹیلی جنس حکام سے ملاقات کرے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کی فوج کے اعلیٰ حکام نے آراکان آرمی کے فوجی آپریشن میں میانمار کی فوج کیخلاف لاجسٹک اور سپلائی سپورٹ فراہم کرنے کیلئے طویل مدتی مہم میں شرکت کی تیاری شروع کر دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میانمار کی فوج تین بڑی بستیوں میں تعینات ہیں جن میں ریاست رخائن، سیتوے، مانائونگ، اور کایاپھیو شامل ہیں۔ بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر محمد توحید حسین نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش جنوبی ایشیا میں امن چاہتا ہے۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ کشیدگی پر بنگلہ دیش کے موقف کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم جنوبی ایشیا میں امن کے خواہش مند ہیں۔ ملک کی فضائیہ نے بھی مشقیں شروع کر دی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید