• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرمی میں اضافہ، متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معمول پر نہ رہ سکی، شہری پریشان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں درجہ حرارت بڑھنے اور گرمی میں اضافہ ہوتے ہی شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائ معمول پر نہ رہ سکی ان علاقوں میں بھی مرمت کے نام پرشٹ ڈاون شروع کر دئے گئے ہیں جہاں پہلے لوڈ شیڈنگ نہیں تھی جبکہ کے الیکٹرک پلان لوڈشیڈنگ بھی کر رہا ہے شہریوں کا کہنا ہےکہ جب کے الیکٹرک سےبجلی جانے کی وجہ معلوم کی جاتی ہے تویہ کہہ کر جان چھڑا لی جاتی ہے کہ کہ ویب سائٹ پہلے سےصارفین کو لوڈشیڈنگ کا پلان دے دیا گیا تھا ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت کے الیکٹرک کو بجلی کی کمی کا سامنا نہیں ہےحکومت پاکستان سےدو ہزار میگا واٹ کے قریب ملنے والی بجلی کے علاوہ نیٹ میٹرنگ کے ذریعےعام صارفین بھی بجلی فراہم کرتے ہیں جبکہ کے الیکٹرک کے اپنے پلانٹس کی پیداواری صلاحیت پہلے کی نسبت کافی بہتر ہےان حالات میں دس اپریل سےکراچی کے مختلف علاقوں بجلی کے بار بارتعطل اور شٹ ڈاون نے شہریوںکی زندگی عذاب بنا رکھی ہےخاص کر ضلع ملیر،کورنگی ،غربی اور کیماڑی کےرہائشی علاقوں کی صورتحال زیادہ خراب ہے۔
اہم خبریں سے مزید