اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کیلئے11واں کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا، یہ این ایف سی کمیشن بجٹ کے بعد نیا این ایف سی ایوارڈ متعارف کرانے کیلئے تجاویز دیگا۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے صوبائی وزرائے خزانہ کو ٹیکنو کریٹ کی تعیناتی کیلئے خط لکھ دیا ہے، اسد سعید سندھ اور قیصر بنگالی بلوچستان سے ٹیکنوکریٹ ممبر ہونگے، خیبر پختونخوا اور پنجاب سے نام ملنے پر کمیشن کی تشکیل مکمل ہوگی۔ ذرائع کے مطابق صوبوں کی این ایف سی ایوارڈ کے تحت شیئرز بڑھانے کی تجاویز ہیں، نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دیئے جائینگے اور ورکنگ گروپس اپنی رپورٹس کمیشن کو پیش کرینگے۔