• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی

اسلام آباد (عاطف شیرازی )اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی،ایل پی جی کی فی کلو تین روپے20پیسے اور گھریلو سلنڈر37روپے 80 پیسے سستا ہو گیا ،آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نےایل پی جی 3روپے 20پیسے فی کلو اور گیارہ اعشاریہ آٹھ کلوگرام گھریلو سلنڈر37روپے 80 پیسے سستا کردیا،اطلاق مئی کے مہینے کے لئے ہوگا۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 245 روپے16 پیسے اور ایل پی جی کے 11.8کلوگرام سلنڈرکی نئی قیمت 2 ہزار 893روپے مقرر کی گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید