ناگپور (جنگ نیوز)پہلگام میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت بھر میں کشمیری طلبا پر حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ ناگپور میں پیش آیا، جہاں پولیس کے مطابق ایک فارمیسی کالج میں زیر تعلیم جموں و کشمیر کے طالب علم پر مبینہ طور پر مقامی باشندوں کے ایک گروپ نے حملہ کیا ۔ کشمیری طلبا رہنما کے مطابق ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے طالب علم کو بغیر کسی اشتعال کے انتہا پسند وں نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ایک طالبعلم نے بتایا کہ یہ واقعہ شام 6:15 بجے کے قریب کامپٹی کی ایک سڑک پر پیش آیا، جہاں دو یا تین افراد نے ان سے رابطہ کیا اور پوچھ گچھ کی۔