اسلام آباد (خبر نگار) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون انصاف نے کثرت رائے سے سول سرونٹس ترمیمی بل 2025کی منظوری کی سفارش کر دی جبکہ قانون شہادت میں ترامیم کے بل کو آئندہ اجلاس تک موخر کرتے ہوئے وزارت قانون کو چاروں صوبوں سے آرا لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔قائمہ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز چیئرمین چوہدری محمود بشیر ورک کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ کمیٹی نے سول سرونٹس (ترمیمی) بل 2025پر غور کیا اور کمیٹی نے اکثریت سے بل کی منظوری کی سفارش کر دی۔