• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی اسٹاف کالونی کے 400 گھر زیرآب، فرنیچر خراب ہوگیا

کراچی (این این آئی) جامعہ کراچی میں پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے 400سے زائد مکان اور رہائشی علاقے کی تمام سڑکیں زیر آب آگئیں، گھروں میں پانی داخل ہونے سے بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں واٹر کارپوریشن کی چوراسی انچ قطر کی پائپ لائن ٹوٹنے کے باعث دوسرے روز بھی پانی کی نکاسی نہ ہوسکی، جس کی وجہ سے کئی ڈپارٹمنٹ میں تدریسی عمل معطل رہا جبکہ شعبہ ٹرانسپورٹ ڈوبے ہونے کی وجہ سے طلبہ کی پوائنٹ کی بسیں بھی روانہ نہیں کی جاسکیں۔جامعہ کراچی میں پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے چارسو سے زائد مکان اور رہائشی علاقے کی تمام سڑکیں زیر آب آگئیں جبکہ گھروں میں پانی داخل ہونے سے بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور متعدد گھروں کا فرنیچر خراب ہوگیا، جس کے باعث اسٹاف کالونی میں رہائش پذیر افراد اپنے قریبی عزیزوں کے گھر منتقل ہوگئے۔
اہم خبریں سے مزید