• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھٹنے میں چوٹ آنے پراپنا پیشاب پیااور ٹھیک ہوگیا، پریش راول کا دعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کے مشہور اداکار اور بی جے پی کے رہنما پریش راول کا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہےجس میں اس نے دعویٰ کیا ہے کہ گھٹنے کی چوٹ کو ٹھیک کرنے کے لیے اپنا پیشاب پیااور ایسا کرنے سے وہ ٹھیک ہوگیا۔ یہ کام میں نے15 دن تک کیا، کوئی پریشانی نہیں ہوئی، جبکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پیشاب سے کسی بیماری کا علاج نہیں ہوتا۔ وائرل ویڈیو پریش راول کےانڈیا ٹوڈے گروپ کو دیے گئے ایک انٹرویو کی ہے جس میں انھوں نے دعویٰ کیا کہ گھٹنے کی چوٹ سے صحت یاب ہونے کے لیے پیشاب پینے سے انھیں فائدہ ہوا۔
اہم خبریں سے مزید