• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محصولات کی جنگ سے سیاحت غیر متوقع ہوگئی، سی ای او دبئی ایئرپورٹس

کراچی (نیوز ڈیسک)دبئی ایئرپورٹس کے چیف ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ امریکی محصولات نے بین الاقوامی سیاحت میں عدم استحکام میں اضافہ کیا ہے، لیکن کورونا کی عالمی وبا کے بعد چینی سیاحوں کی بتدریج واپسی کی بدولت مشرق وسطیٰ میں سیاحوں کی تعداد برقرار رہی ہے، انہوں نے دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے2025کے آخر تک9کروڑ 60لاکھ مسافروں کی آمد ورفت کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے منتظم گرفتھس نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے چین کو ہوائی جہاز کی تیاری میں ایک بڑا کھلاڑی بنتے دیکھ رہے ہیں ، کیونکہ اس نے امریکی بوئنگ کے ساتھ جیٹ کی ترسیل پر تعطل اختیار کر لیا تھا، جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیجنگ پر نئی تنقید کی گئی تھی۔ ایشیا اور مغرب کو ملانے والے دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک، دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے منتظم پال گرفتھس نے کہا کہ امریکا کے نئے محصولات کے اثرات کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔
اہم خبریں سے مزید