• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پخہ غلام لوشیڈنگ‘اہالیان علاقہ نے نمائندوں کو کھری کھری سنادیں

پشاور(وقائع نگار) بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگپر اہالیان پخہ غلام نے بالآخر خاموشی کر اپنے نمائندوں کو کھری کھری سنا دیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق الیکشن کے دنوں میں تو ایم این ایز اور ایم پی ایز بڑی شان سے ہمارے گھروں، گلیوں اور حجروں میں آتے ہیں، وعدے کرتے ہیں، دعوے کرتے ہیں لیکن جب بجلی جیسا سنگین مسئلہ درپیش ہوتا ہے تو سب غائب ہو جاتے ہیں۔ نہ کوئی فون اٹھاتا ہے، نہ کوئی شکایت سنتا ہے۔ عوامی نمائندے صرف ووٹ لینے آتے ہیں، عوام کی خدمت ان کے ایجنڈے میں شامل نہیں۔عوام نے کھلے الفاظ میں خبردار کیا کہ اگر اب بھی مسئلہ حل نہ ہوا تو آئندہ انتخابات میں نہ صرف ان نمائندوں کو ووٹ نہیں دیا جائے گا بلکہ بھرپور انداز میں ان کا بائیکاٹ بھی کیا جائے گا۔ ہم ان لوگوں کو کیوں ووٹ دیں جو مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ جاتے ہیں۔فوری طور پر بجلی کا مسئلہ حل کیا جائے ورنہ وہ احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے اور ہر سطح پر اپنی آواز بلند کریں گے۔
پشاور سے مزید