• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڈھ بیر نہر سے مزدور کی پھانسی شدہ لاش برآمد

پشاور( کرائم رپورٹر) بڈھ بیر نہر سے مزدور کی پھانسی شدہ لاش برآمدہوئی ہے - تھانہ بڈھ بیر پولیس کو نہر سے لاش ملی تھی جسے پھانسی دی گئی تھی بعد ازاں اس جی شناخت جہانگیر خان ولد حلیم خان سکنہ بہرام آباد کے نام سے ہوئی متوفی کے لواحقین کا کہنا ہے کہ وہ دیہاڑی دار مزدور تھا اور کام کے سلسلے میں باہر گیا تھا اور اس کی عمر بائیس سال تھی انہوں نے کسی کے خلاف دعویداری نہیں کی
پشاور سے مزید