• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورمیں مختلف واقعات کے دوران 2خواتین کا لرزہ خیزقتل

پشاور( کرائم رپورٹر) پخہ غلام میں بھائی نے بہن اور فقیر آباد میں شوہر نے بیوی کو گرفتار کرلیا-عبد الرحمن سکنہ پخہ غلام نے تھانہ شا پور پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کے بیٹے مراد نے معمولی تکرار پر اپنی جوان بہن نصرت کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا ادھر تھانہ فقیر آباد کی حدود وزیر کالونی میں عدنان نے اپنی اہلیہ ثمینہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا مقتولہ کی دس سال قبل شادی ہوئی تھی اور چار بچوں کی ماں تھی پولیس کا کہناتھا کہ ملزم آئس کا نشہ کرتا ہے اور چار بار علاج کے لئے ہسپتال میں علاج کراچکا ہے اب بھی پھر ہسپتال میں داخل کرانا چاہتی ہے اس پر ان کے مابین تکرار ہوئی تھی جس پر عدنان نے اس قتل کردیا۔
پشاور سے مزید