• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڑھی بانوں کا اپنے حقوق کے لئے واک

پشاور (وقائع نگار) خیبر بازار پشاور میں ریڑھی بانوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنے حقوق کے لیے پُرامن واک کا اہتمام کیا۔ واک میں درجنوں ریڑھی بانوں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کے نمائندگان اور سماجی کارکنان نے بھی بھرپور شرکت کی اور ریڑھی بانوں کے مطالبات کی حمایت کی۔واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’ریڑھی بانوں کا استحصال بند کرو‘‘، ’’ہمیں قانون دو، تحفظ دو‘‘، اور ’’ہراسانی بند کرو، روزگار کا حق دو‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔نیشنل اینفلونسرز کے صدر سلیمان یوسفزئی نے مطالبہ کیا کہ ریڑھی بان غیر رسمی معیشت کا ایک اہم ستون ہیں، جو روزانہ کی بنیاد پر رزق حلال کما کر اپنے خاندانوں کی کفالت کرتے ہیں
پشاور سے مزید