• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن سے متعلق آگاہی سیشن

پشاور(جنگ نیوز) کمشنر آر ٹی ایس جج محمد عاصم امام نے سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی کے طلباء اور فیکلٹی ممبرز کو رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن سے متعلق آگاہی سیشن میں جامع لیکچر دیا۔ چیئرمین ڈاکٹر شکیل احمد نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اس سیشن میں شرکاء کو آر ٹی ایس ایکٹ اور نوٹیفائیڈ پبلک سروسز اور ان کے حقوق کے بارے میں تمام معلومات فراہم کی گئ۔ جج محمد عاصم اما م نے وضاحت کی کہ یہ قانون کس طرح عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرتا ہے اور سرکاری خدمات تک آسان رسائی کو یقینی بناتا ہے۔
پشاور سے مزید