• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹل میٹروپولیٹن کی آمدنی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا‘زبیر علی

پشاور(وقائع نگار) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ کیپٹل میٹروپولیٹن کی آمدنی بڑھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے ʼ ادارے کی بہتری اور ریونیو پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا ۔انہوں نے ان خیالات کااظہار جنرل بس سٹینڈ کے حوالے سے اجلاس میں کیاجس میں ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن سید وقاص علی شاہʼ ڈائریکٹر ایسٹ عتیق الرحمان بلوچ ʼ ڈائریکٹر ویسٹ کامران امجد ʼ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایچ آر اویس راحت ʼ ایڈمن آفیسر خدائے نظر ʼ ڈائریکٹر ٹر مینل علی رضا ʼ اکاؤنٹس آفیسر ʼ اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی ہلا ل خان اڈہ منیجر اور دیگرافسروں نے شر کت کیں ۔ڈائریکٹر ٹرمینل نے میئر کو بس ٹرمینل کی روزانہ اور ماہانہ آمدنی کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی جس پر زبیر علی نے کہاکہ کیپٹل میٹروپولیٹن کی آمدن بڑھانا ترجیح ہے اور میٹروپولیٹن کی بہتری کیلئے تما م و سائل بروئے کار لائے جائینگے۔ای بڈنگ کی بجائے اوپن آکشن پر توجہ دی جائے ۔ انہوں نے افسران کو تاکید کیں کہ وہ میٹروپولیٹن کی بہتری کیلئے کام کرے۔
پشاور سے مزید