• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظیم طارق کی 32ویں برسی پر ملک بھر میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے بانی چیئرمین عظیم احمد طارق کی 32ویں برسی جمعرات کو ملک بھر میں احترام کے ساتھ منائی گئی،کراچی، اندروں سندھ ، بلوچستان ، کے پی کے اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی ایم کیو ایم کے یونٹ کے تحت دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا، کراچی میں مرکزی اجتماع ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد میں ہوا، تقریب میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سینئر مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل اور سید امین الحق سمیت کارکنوں اور ذمے داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، بعد ازاں شہید بانی چیئرمین کی تحریک و قوم کے لئے دی جانے والی ناقابلِ فراموش کاوشوں کو سراہا گیا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا شہید چیئرمین کی جانب سے شروع کی جانے والی جد و جہد کو نئے خطوط سے ہم آہنگ کرکے تحریک کواس منزل کی جانب لیکر جایا جائے گا جس کا خواب بانی چئیرمین نے کبھی دیکھا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید