• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی پڑھو پڑھاؤ تحریک کو مزید آگے بڑھائے گی، منعم ظفر خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی علاقہ دستگیر کے تحت پڑھو پڑھاؤ تحریک کے سلسلے میں باغ رضوان فیڈرل بی ایریا میں منعقد اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت 17 سال سے کراچی سمیت سندھ پر قابض ہے،سندھ میں 5 سے 16 سال کی عمر کے 78لاکھ بچوں کے لیے تعلیم کے کوئی مواقع موجود نہیں،وطن عزیز میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں،جماعت اسلامی پڑھو پڑھاؤ تحریک کو مزید آگے بڑھائے گی اور کراچی کے مختلف علاقوں میں اس طرح کے پروگرام منعقد کرے گی،تعلیم، صحت،بجلی و پانی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور وقت کے حکمرانوں کو مجبور ، شہریوں کے جائز و قانونی حقوق دلوائیں گے،تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں اسٹیشنری واسکول بیگ کے تحائف اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے جبکہ قراندازی کے ذریعے اسکول یونیفارم بھی تقسیم کیے گئے۔منعم ظفر خان نے تقریب کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا اور شیلڈ بھی پیش کیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید