• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرینڈ ہیلتھ الائنس کی آؤٹ ڈور کے بعد انڈور سروسز بھی بند کرنے کی دھمکی

لاہور(خصوصی نمائندہ)گرینڈ ہیلتھ الائنس نے پنجاب بھر کے ہسپتالوں کی آؤٹ ڈور سروسز کے بعد انڈور سروسز بھی بند کرنے کی دھمکی دیدی۔وائے ڈی اے کے جنرل سیکرٹری اور چیف پیٹرن ڈاکٹر سلمان حسیب نے لاہورکے جنرل ہسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈکس سٹاف کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے، محکمہ صحت نے یہ روش ترک نہ کی تو ہم پیر کےروز سے انڈور سروسز بند ،وارڈز میں داخل مریضوں کا چیک اپ بھی بند کردیں گے، ہم ہسپتالوں کی نجکاری کسی صورت نہیں ہونے دیں گے ،حکومت سے اپیل ہے کہ بہتر حل مذاکرات ہیں ،ہمارے ساتھ مذاکرات کے ذریعے معاملات طے کئے جائیں۔ینگ نرسز ایسوسی ایشن پنجاب کی صدر فوزیہ اعظم نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز سے مطالبہ ہے کہ ہم سے مذاکرات کروائیں۔
لاہور سے مزید