• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیچنگ ہسپتالوں میں تعیناتی کیلئے میڈیکل پروفیشنلز سے درخواستیں طلب

لاہور(خصوصی نمائندہ)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ٹیچنگ ہسپتالوں میں تعیناتی کیلئے میڈیکل پروفیشنلز سے درخواستیں طلب کر لیں۔رجسٹر ہونے والے لوکم ڈاکٹرز کی خدمات کو ٹیچنگ ہسپتالوں میں میڈیکل پروفیشنلز کی فوری طور پر کمی کو پورا کرنے کیلئے حاصل کیا جائے گا۔کوالیفائیڈ اور قابل میڈیکل پروفیشنلز کی ٹیچنگ ہسپتالوں میں بطور لوکم ڈاکٹرز تعیناتی کیلئے رجسٹریشن کی جائے گی۔ٹیچنگ ہسپتالوں میں میڈیکل افسران، سینئر رجسٹرارز اور کنسلٹنٹس کو تعینات کیا جائے گا۔
لاہور سے مزید