• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم مزدور ہمیں قربانیاں دینے والوں کی یاد دلاتا ہے، رانا انوار الحق

لاہور(خبرنگار ) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر رانا انوار الحق، رانا لیاقت، یاسین وڑائچ، طارق زیدی، اختر بیگ، زاہد رفیق چوہدری، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، رانا خالد، رانا الیاس، مرزا طارق، مصطفٰی وٹو، غفار اعوان ودیگر نے نے یوم مئی کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں تمام محنت کشوں، اساتذہ اور تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم مئی ہمیں ان عظیم افراد کی جدوجہد یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے حقوق کے لیے قربانیاں دیں اور محنت کش طبقے کو آواز دی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ بھی معاشرے کے معمار ہیں جو آنے والی نسلوں کی تربیت کے لیے دن رات محنت کرتے ہیں۔ حکومت سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اساتذہ اور تمام سرکاری ملازمین کو درپیش معاشی مسائل کا فوری حل نکالا جائے، مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، اور ورکنگ کنڈیشنز کو بہتر بنایا جائے۔
لاہور سے مزید