• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کیلئے پر عزم ہیں،راشد اقبال نصر اللہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راشد اقبال نصر اللہ نے مزدوروں کے عالمی دن پر تمام محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ معاون خصوصی راشد اقبال نصر اللہ کا کہنا تھا کہ محنت کش ہمارے معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ آپ کی محنت اور لگن ہمارے معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے۔ آپ کی محنت، ہمارا فخر ہیاور وطن کی تعمیر نو کی ضمانت ہے۔ حکومت پنجاب مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کیلئے پر عزم ہے۔
لاہور سے مزید