• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آج محفوظ ہے تو اس کا سہرا نوازشریف کو جاتاہے،فیصل ایوب کھوکھر

لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ پنجاب کے زیر اہتمام یکم مئی یوم مزدور کے حوالے سے لاہور الحمراء ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مسلم لیگ ن لیبر ونگ پنجاب کے صدر سید مشتاق حسین بخاری نے کی جبکہ مہمان خصوصی وفاقی وزیر پیر سید عمران شاہ صوبائی وزیر کھیل ولیبر ملک فیصل ایوب وزیر اعلیٰ کے مشیر ملک ذیشان تھے اس موقع پر میاں طارق عامر خان شمائلہ رانا سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کےوزیر برائے کھیل و محنت ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ پاکستان اگر آج بھارتی بڑھکوں سے محفوظ ہے تو اس کا سہرا نوازشریف کو جاتاہے اگر بھارت نے اس بار جنگ کی پہل کی آئندہ پہل کرنے کے لائق نہیں رہے گاہماری پندرہ لاکھ فوج نہیں بلکہ پچیس کروڑ پاکستانی فوج ہے،یکم مئی کو پوری دنیا خوشی مناتی رہی لیکن مزدور خوشحال نہ ہوئے، پاکستان کی اٹہتر سالہ تاریخ میں بین الاقوامی لیبر ڈے آیا کہ لیکن کبھی حقیقی تبدیلی نہیں آئی،ن لیگ ہر روز لیبر ڈے مناتی ہے چوراسی ارب روپے اس کا ثبوت ہے جو مریم نواز نے دیا،مزدوروں کےلئے چوراسی ارب روپے کے پیکج پر مریم نواز سے کہا کہ مزدوروں کےلیے نئے ہسپتال اور نئی لیبر کالونیاں بنانے جا رہی ہیں۔
لاہور سے مزید