• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدور طبقہ قوم کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے،شیر علی گورچانی

لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیر معدنیات پنجاب شیر علی گورچانی نے یومِ مزدور کے موقع پر قوم کے تمام محنت کشوں کو دلی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدور طبقہ قوم کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ "جو لوگ رزقِ حلال کی خاطر اپنا خون پسینہ ایک کرتے ہیں، وہی دراصل ترقی کی بنیاد رکھتے ہیں۔ محنت کش، مزدور اور کان کن ہماری اصل طاقت ہیں۔ اور ان کی فلاح و بہبود حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔"وزیر معدنیات نے بتایا کہ حکومت پنجاب کان کنی کے شعبے میں مزدوروں کی فلاح کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ مائنز ورکرز کیلئے راشن کارڈ اسکیم کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اب تک 40 ہزار سے زائد کان کنوں کو راشن کارڈز فراہم کیے جائیں گے۔ جبکہ اس تعداد کو 80 ہزار تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
لاہور سے مزید