• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری ایکسپریس وے کو بھی ایم ٹیگ سے منسلک کیا جائے،عبدالعلیم خان

لاہور(خصوصی رپورٹر)مری اسلام آباد ایکسپریس وے پر صفائی ستھرائی، پارکنگ، غیر قانونی راستوں اور دیگر بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے این ایچ اے حکام اور موٹروے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ دو ہفتوں میں ان تمام امور پر واضح بہتری نظر آنی چاہیے جس کے فالو اپ کی انہیں تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اسلام آباد،مری ایکسپریس وے کے دورے کے دوران موجودہ صورتحال پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کو یہاں بہترین انتظامات ملنے چاہئیں، ٹول پلازے پر لگنے والی قطاروں کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ہدایات جاری کیں کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کی طرح مری ایکسپریس وے کو بھی ایم ٹیگ سے منسلک کیا جائے تاکہ مسافر رکے بغیر اپنا سفر جاری رکھ سکیں۔
لاہور سے مزید