لاہور (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری کی زیر صدارت حکومت پنجاب کی ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی نجکاری پالیسی کے خلاف ملازمین کی تمام تنظیمیں متحد ہو گئیں، منصورہ میں اجلاس کے بعد محمد جاوید قصوری نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ʼʼادارے بچاؤ، نجکاری مکاؤʼʼ کے عنوان سے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کردیا ہے ۔اس موقع پر 16 رکنی جوائنٹ ایکشن کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں جاوید قصوری ، ڈاکٹر بابر رشید ، ذکر اللہ مجاہد ، ڈاکٹر سلمان ، ڈاکٹر شعیب ، ڈاکٹر ہمایوں ، ڈاکٹر اسامہ ، فائزہ رانا و دیگر شامل ہیں ۔ صوبائی دفتر منصورہ میں ہونے والے اہم اجلاس میں ڈاکٹر بابر رشید، ذکر اللہ مجاہد، مظہر اقبال رندھاوا، نثار خان،ڈاکٹر سلمان، فائزہ رانا،شفقت رسول سندھو،ضیا اللہ نیازی،طیب اعجاز ودیگر بھی شریک تھے۔