• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم میں لوٹنے کی وارداتیں جاری، گاڑی، 17 موٹرسائیکل چوری

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 11موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقد ی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،13افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے۔اسلام آباد میں بھی 11 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات ، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان کے علاؤہ ایک کار اور 6 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔ دو گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور کل جمع پونجی لے کر چلتے بنے ۔ تھانہ ترنول کے علاقے میں ایک موٹر سائیکل جبکہ تھانہ کھنہ اور نون کے علاقے میں 2 موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔ راولپنڈی میں دیگر وارداتوں میں شہریوں سے 6 موبائل اور نقدی چھین لی گئی۔ بیشتر وارداتیں گن پوائنٹ پر ہوئیں۔بحریہ ٹاؤن میں 2نامعلوم ملزمان محمد صائم کودھمکا کر موٹر سائیکل 70اور2موبائل چھین لے گئے ۔لیاقت روڈ پر عمران احمد کے کارگو کےدفتر کی گرل توڑ کرتوڑ کر 37 موبائل مالیتی 8لاکھ روپے ، نقدی 2لاکھ روپے اور 10کیمر ے ،چاندنی چوک میں رکشہ میں دوران سفر آسیہ جبین کے پر س میں سے 70ہزارروپے ،صادق آباد میں تصور عباس کے گھر کا تالہ توڑ کر سونا 6تولہ مالیتی 18لاکھ، نقدی 50ہزار روپے اور ایل ای ڈی،گلزار قائد میں شہری کے گھر کے تالے توڑ کر 3لاکھ روپے اور گھریلو سامان ،پام سٹی میں نجم العلی شاہ کے ڈیرے سے 350میٹر کیبل مالیتی 16لاکھ 9ہزار روپے،شاہ خالد کالونی میں محمد فیاض کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے،گھڑی مالیتی 5لاکھ روپے اور3تولے زیور،خالد کالونی میں سمیع الحق کے گھرسے 10 لاکھ روپے، 2 موبائل اور ایل سی ڈی ،بحریہ ٹاؤن میں حمنا عرفان کے گھرسے ساڑھے 12تولے وزنی طلائی زیورات اڑا لئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید