اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) پاکستان کی تاجر براداری نے مسلح افوا ج کے شانہ بشانہ دفاع وطن کے عزم کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے خواہاں نہیںمگر تیار ہیں، بھارت نے پنگا لینے کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔ مرکزی انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ اور تنطیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے جنگ سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے سوا کروڑ تاجر مسلح افواج کے شانہ بشانہ نہ صرف سرحدوں کا دفاع کریں گے بلکہ شہریوںکی خدمت بھی کریںگے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی گیڈر بھبکیوںمیںنہیںآئیں گے ۔