اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)غیر ملکی مہمان کی آمد و رفت کے باعث جمعرات یکم مئی کو مختلف اوقات میں سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔رات 2:30سے 4:30 بجے تک اور صبح 7:30 سے 9:30 بجے تک روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں کچھ دیر کے تعطل آئے گا۔ اس دوران شہری سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔ شہری بلیو ایریا، سیکٹر F-6 اور F-7 کی جانب سفر کے لئے H-8 انڈر پاس، سیکٹر آئی اور ایچ کے لئے راولپنڈی پشاور روڈ، IJP روڈ سے سروس روڈ کا استعمال کریں۔