اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) کنوینئر ورلڈ مینارٹی الائنس اور سابق وفاقی وزیر جے سالک کی قیادت میں بدھ کو ارجنٹینا پارک سے نیشنل پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ۔ شرکاء نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جے سالک نے کہا کہ پانی کسی بھی قوم کی بقاء کا ضامن ہےاور بھارت کی جانب سے اس پر پابندی بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی اور خاموش جنگ ہے۔ پاکستان اپنے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔