• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹکا خان سےجنرل سیکرٹری انٹر نیشنل ٹریڈ یونین لک ٹرائی اینگل کی ملاقات

اسلام آباد( جنگ نیوز)بین الاقوامی ٹریڈ یونین کے جنرل سیکرٹری لک ٹرائی اینگل نے سیکرٹری جنرل ٹکا خان کی دعوت پر آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے ہیڈ آفس اسلام آباد کا دورہ کیا ۔ دنیاکے 170 ممالک کی ٹریڈ یونینز کی بین الاقوامی لیبر فیڈریشن انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن ( ITUC) کے جنرل سیکرٹری لک ٹرائی اینگل اور ایشیائی جنرل سیکرٹری مسٹر(YOSHIDA) نے پاکستان کا دورہ کیا۔ حکومت پاکستان نے وزیراعظم کی ہدایت پر ان دونوں رہنماؤں کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا ۔ٹکا خان نے ملاقات میں مزدور رہنماؤں کو بتایا کہ اخبار فروش فیڈریشن ملک بھر کے 80 ہزار اخبار فروشوں کی واحد نمائندہ تنظیم ہے اور اس نے اپنے اہداف حاصل کرنے میں بھرپور کامیابی حاصل کی ہے۔اخبار فروش فیڈریشن پاکستان بھر کی تمام لیبر فیڈریشنوں میں اپنا مقام رکھتی ہے ۔ بین الاقوامی لیبر لیڈرز نے ٹکا خان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر مزدور رہنما ظہور اعوان بھی موجود تھے۔
اسلام آباد سے مزید