• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائس کنٹرول میں ناکامی پر 3 مجسٹریٹس کو شو کاز نوٹس

اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) پرائس کنٹرول میں ناکامی پر 3مجسٹریٹس کو شو کاز نوٹسز جاری کر دیئے گئے ۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کی زیر صدارت ہفتہ وار کارکردگی اجلاس میں 8 اسسٹنٹ کمشنرز اور 26مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مجسٹریٹس نے پرائس کنٹرول کارروائیوں میں 14دکانیں سیل اور681 گرفتاریاں کیں ۔ اجلاس میں پولیو مہم کے دوران ضلعی افسران کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید