راولپنڈی ( جنگ نیوز ) چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن ٹیم راجہ محمد حنیف نے کہا ہے کہ مزدوروں کی کم از کم اجرت میں اضافہ، ان کی رجسٹریشن، سوشل سیکیورٹی، صحت کارڈز، انشورنس اور بچوں کی تعلیم جیسے اقدامات وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی حکومت کی ترجیحات کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور معیشت کی بنیاد محنت کش طبقہ ہے جو اپنے ہاتھوں کی محنت سے ملکی پہیہ رواں رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت مزدور طبقے کو ریڑھ کی ہڈی تصور کرتی رہی ہے۔