• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی 190ملین پاونڈز ریفرنس فیصلے کیخلاف اپیل رواں سال مقرر ہونے کا امکان نہیں، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت 190 ملین پاونڈز ریفرنس کے فیصلے کیخلاف اپیلوں میں بڑی پیشرفت، رواں برس 2025 میں بانی پی ٹی آئی کی اپیل مقرر ہوتی نظر نہیں آتی۔ رجسٹرار اسلام آبادہائیکورٹ نے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے قائم مقام چیف جسٹس کے بنچ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا کیخلاف اپیلیں صرف اپنے نمبر پر ہی سماعت کیلئے مقرر ہوں گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس وقت سزا یافتہ مجرموں کی279 اپیلیں زیر التوا ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی 14سال قید کی سزا کیخلاف اپیل 31جنوری 2025 کو دائر ہوئی۔ نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کی ہدایات کے مطابق یہ اپیل 2025میں مقرر ہونے کا امکان نہیں۔
اسلام آباد سے مزید