• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الکوحل سے بھری گاڑی چھوڑنے کیلئے رشوت کی ڈیل کرتے ہوئے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4ملزم گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)الکوحل سے بھری گاڑی پکڑ کر چھوڑنے کے لئے رشوت کی ڈیل کرتے ہوئے 2پولیس اہلکاروں سمیت 4ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا۔ تھانہ سول لائنزکو سب انسپکٹر ابرار گلزارکیانی نے بتایاکہ ڈھیری حسن آبادسے ایک پک اپ جس میں دو اشخاص سوار تھے جبکہ گاڑی کے پاس دو افراد تھے کو قابو کیا جنہوں نے اپنے نام اصغر خان پولیس ملازم تھانہ آراے بازار ،طاہر طارق پولیس ملازم تھانہ ریس کورس ، محمد طلحہ، علی حسن بتائے ۔گاڑی سے 34 گیلن سے 1020لیٹر الکوحل برآمد ہوئی ۔
اسلام آباد سے مزید