• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر مواصلات کا مری اسلام آباد ایکسپریس وے پر بے ضابطگیوں کا نوٹس

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے مری اسلام آباد ایکسپریس وے پر صفائی ستھرائی، پارکنگ، غیر قانونی راستوں اور دیگر بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے این ایچ اے حکام اور موٹروے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ دو ہفتوں میں واضح بہتری نظر آنی چاہئے۔ انہیں فالو اپ کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے، ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کو بہترین انتظامات ملنے چاہئیں، لاہور سیالکوٹ موٹر وے کی طرح مری ایکسپریس وے کو بھی ایم ٹیگ سے منسلک کیا جائے۔ وفاقی وزیر نے مری ایکسپریس وے پر اجازت کے بغیر بننے والے راستوں کو فوری بند کرنے، موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے بغیر رکاوٹ داخلے کو روکنے اور دیگر امور پر مربوط پالیسی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔ وفاقی سیکرٹری مواصلات، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور موٹروے حکام کو ہدایات دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ ہر ماہ ایکسپریس وے کا خود دورہ کرینگے۔ حفاظتی باڑ کے ٹوٹنے، ایکسپریس وے کے اطراف باقاعدہ لائننگ اور خوبصورتی سمیت دیگر معاملات دیرپا بنیادوں پر حل ہونا چاہئیں۔ اسلام آباد سے مری ریسٹ ایریاز کو بھی ضروری سہولیات سے مزئین کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید