• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش، آندھی سے متعدد علاقوں کی بجلی غائب، بعض میں رات تک بحال نہ ہو سکی

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ) گزشتہ شام شدید بارش اور آندھی سے آئیسکوکے متدہ فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے جڑواں شہروں کے اکثر علاقےتا ریکی میں ڈوب گئے۔ اندرون شہر کے علاقےبری طرح متاثر ہوئے اور گلستان کالونی سمیت اکثر علاقوں میں رات گئے تک بجلی بحال نہ ہو سکی۔ صارفین نے بتایا کہ جب بھی ذرا سے ہوا چلتی ہے یا اندھی آتی ہےتو بجلی غائب ہو جاتی ہے اور پھر بجلی آٹھ دس گھنٹے بعد بحال ہوتی ہے ۔ آئیسکو حکام نے بتایا کہ ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ ادھر پشاور روڈ پر متعدددرخت گرنےسے ویسٹرج ڈویژن بری طرح متاثر ہوا ۔ اس ڈویژن میں ترنول اور ویسٹرج سب ڈویژن شامل ہیں۔
اسلام آباد سے مزید