• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان اپنے ہی گھر میں مذاق بن گئے

----فائل فوٹو
----فائل فوٹو

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنے ہی گھر میں مذاق بن گئے، انہوں نے اپنے بچوں سے رشتے پر حیران کن انکشاف کردیا۔

 ایک تقریب میں اداکار نے اعتراف کیا کہ میرے بچے میری باتوں پر ہنستے ہیں اور ڈانٹ کو بھی مذاق سمجھتے ہیں۔

ممبئی میں ہونے والی ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ WAVES 25 کے دوران شاہ رخ خان نے ایک سیشن میں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے زندگی کے کئی راز افشا کیے۔

انہوں نے کہا کہ آپ سے اکثر پوچھا جاتا ہے کہ جب آپ بلندی پر پہنچتے ہیں تو تنہائی ہوتی ہے؟ تو میں سب کو کہنا چاہتا ہوں گا کہ اگر آپ اپنے بچوں کو ہنسا سکتے ہیں، تو آپ کبھی تنہا نہیں ہوں گے۔

شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ میرے بچے آریان، سُہانا اور ابرام میری کسی بات کو سنجیدگی سے نہیں لیتے، جب میں انہیں کسی بات پر ڈانٹتا ہوں یا سمجھاتا ہوں تو بچے مجھ پر ہنستے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اتنا مزاحیہ ہوں اپنے بچوں کےلیے کہ جب میں کہتا ہوں کہ رات 10 بجے سو جانا ہے تو وہ کہتے ہیں 'اوہ مائی گاڈ، ایس آر کے'۔

شاہ رخ خان نے پرانے انٹرویوز میں بھی بتایا تھا کہ ان کا بیٹا آریان خان اکثر ان سے مذاق کرتا ہے کہتا ہے کہ اوہ مائی گاڈ، اسٹار آ گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید