کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سے ادارہ نور حق میں اردو یونیورسٹی کی آرگنائزنگ کمیٹی برائے ریٹائرڈ اساتذہ اور عمال کے ڈاکٹر توصیف احمد خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کرکے ریٹائرڈ ملازمین کی 5ماہ سے پینشن اور 2017سے واجبات کی عدم ادائیگی کے حوالے سے آگاہ کیا، منعم ظفر خان نے کہاکہ جماعت اسلامی اردویونیورسٹی کے اساتذہ کے ساتھ ہے،ہم اردویونیورسٹی کے اساتذہ کے حقوق کے حصول کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے،انہوں نے وزیر اعظم اوروزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ اردو یونیورسٹی کے تمام ریٹائرڈ اساتذہ اور عمال کے مسائل کو فوری اورترجیحی بنیادوں پر طور پر حل کیے جائیں،ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی دونوں حکومت میں ہیں اورشعبہ تعلیم کا بھی بیڑا غرق کر رہی ہیں۔