کراچی (نیوز ڈیسک) لیاقت آباد سی ون ایریا میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی ، شہری عذاب میں مبتلا ہوگئے ، شدید گرمی میں مینٹی ننس کے نام پر کئی کئی گھنٹے بجلی بند کردی جاتی ہے، علاقہ مکینوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے چھٹکارا دلائیں۔