• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی، پانی کی بندش، مختلف علاقوں میں احتجاج، ٹریفک جام ہو گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مختلف علاقوں میں بجلی اور پانی کی بندش کے خلاف شہریوں کے احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہو گیا،تفصیلات کے مطابق لانڈھی فیوچر موڑ کے قریب علاقہ مکینوں نے 12 ہزار روڈ فیوچر موڑ جانب مرتضیٰ چورنگی آنے جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کے لیے بند کردئیے، ریکسر پل کے علاقہ مکینوں کے احتجاج کے باعث منگھو پیر روڈ پاک کالونی تھانہ کٹ آنے جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کے لیے بند ہو گئے۔ سندھی مسلم سوسائٹی کے قریب علاقہ مکینوں کے احتجاج کے باعث مین نیشنل ہائی وےپر احتجاج کیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید