کراچی(اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد نمبرایک میں بلڈنگ میں فیملی کے ساتھ مقیم 20سالہ نوجوان جواد ولد عظیم نے محبت میں ناکامی پر رسی کی مدد سے چھت کے گاڈرز میں پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کرلی، پولیس کے مطابق متوفی کے اہلخانہ کا کہنا تھاکہ وہ کافی روز سے پریشان تھا ، متوفی کسی لڑکی کو پسند کرتا تھا اور لڑکی کی ناراضی کے سبب اس نے دلبرداشتہ ہوکر یہ اقدام اٹھایا،تاہم اس حوالے سے پولیس مزید جانچ کررہی ہے ۔